غریبوں کا چالان نہ کریں وارننگ دیں، علی امین گنڈاپور

Jul 16, 2025 | 14:03:PM
غریبوں کا چالان نہ کریں وارننگ دیں، علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی کی ناجائز سفارش نہ مانیں، میں نے آج تک کوئی سفارش نہیں کی، آپ میرٹ کو دیکھیں، کسی کا پریشر نہیں لینا ہم نے حساب دینا ہے، غریبوں کا چالان نہ کریں انہیں وارننگ دیں۔

پشاور میں پولیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی طویل فہرست ہے، پولیس کا بجٹ 124 ارب سے بڑھا کر 158 ارب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کا عزم,پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید جوانوں کی فہرست مل گئی ان کے خاندانوں کو پلاٹ دیں گے، پولیس کو رواں سال بلٹ پروف جیکٹ سمیت دیگر سامان دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جان و مال کےلیے سرکاری خزانہ حاضر ہے، 4 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید  کہا کہ بڑی گاڑی والوں سے رعایت نہ کریں، ان کو پیغام دیں کہ انہوں نے قانون توڑا ہے۔