اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام، تصاویر بھی شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کی سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابق شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
جیسمین منظور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر موبائل گیلری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ پر سوجن دکھائی دے رہی ہے۔
جیسمین نے لکھا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پُرتشدد آدمی نے تباہ کردی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں‘۔
This is me . Yes this is my story my life destroyed by violent man. I leave my justice to my Allah pic.twitter.com/jZbwdnJ43u
— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) July 15, 2025
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں شوہر کی حمایت کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ’یہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی طرف داری کی، یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے‘۔
ایک اور پوسٹ میں جیسمین نے کہا ’یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، گھر محفوظ ہونے کے باوجود دنیا میں کوئی محفوظ نہیں ہے، سب سے خطرناک اس دنیا میں وہ لوگ ہیں جن پر آپ آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں‘۔
This can happen to anyone no one is safe even in the safety your house the most dangerous people are the ones you trust blindly pic.twitter.com/wjY765FWz9
— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) July 15, 2025
سینئر اینکر پرسن کی جانب سے واقعہ کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔