رحیم یار خان: شادی کے اگلے دن شوہر نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

Jul 16, 2023 | 22:29:PM
رحیم یار خان: شادی کے اگلے دن شوہر نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
کیپشن: دلہا دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رحیم یارخان میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور اپنے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا، جہاں دلہن شادی کے اگلے ہی روز دلہے سے فراڈ کرکے بھاگ گئی، پولیس کے مطابق دلہے کی جانب سے لیاقت پور میں مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کےخلاف درج کروایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں شوہر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر 5 لاکھ روپے نقد اور زیورات لے گئی، پولیس کے مطابق خاتون کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، جب کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں بڑی ہلچل،شہباز شریف نے اگلے وزیراعظم کا نام بتا دیا