سیاست میں بڑی ہلچل،شہباز شریف نے اگلے وزیراعظم کا نام بتا دیا

Jul 16, 2023 | 21:36:PM
سیاست میں بڑی ہلچل،شہباز شریف نے اگلے وزیراعظم کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرنواز شریف کو موقع دیا تو  وہ اور  پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

 لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی  عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ  پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔

 گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 4  سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے،معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: