معروف برطانوی اداکارہ و گلوکارہ انتقال کر گئیں

Jul 16, 2023 | 19:10:PM
معروف برطانوی اداکارہ و گلوکارہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں پیدا ہونے والی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جین برکن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

دنیا بھر میں الگ پہچان رکھنے والی جین برکن کو 1960 اور 1970 کی دہائی میں سٹائل آئیکون کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ پیدا تو برطانیہ میں ہوئیں لیکن فرنچ زبان میں گلوکاری کے باعث شہرت پانے کے بعد وہ 1970 کی دہائی میں فرانس منتقل ہو گئیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عرب شہزادی کی شادی کی ویڈیوز وائرل، ہلچل مچ گئی

فرنچ میڈیا کے مطابق جین برکن پیرس میں اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں ملیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ ستمبر 2021 سے وہ فالج کے مرض میں مبتلہ تھیں اور بہت سے طبی مسائل سے دوچار تھیں۔

خیال رہے کہ گلوکاری اور اداکری کے علاوہ وہ فرنچ موسیقار سرج گینسبرگ (Serge Gainsbourg) کے ساتھ تعلقات کے باعث بھی مشہور تھیں کیونکہ دونوں نے کئی گانے ایک ساتھ بنائے اور علیحدگی کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی دوستی بنائے رکھی۔

خیال رہے کہ انہوں نے ’بلو اپ (Blow up) 1996، ڈیتھ آن دی نائیل (Death on the Nile) 1978 اور ایول انڈر دی سن (Avil Under the Sun) 1982‘ جیسی نامور فلموں کے علاوہ کئی اور کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔