عرب شہزادی ’شیخہ ماہرہ ‘ نے شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی

Jul 16, 2023 | 12:17:PM
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کےمطابق یہ نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے نکلا ہے، وہیں شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی سے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں۔

شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ہے۔ چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخہ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ کی اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی ہے۔