عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور تھا، آصف زرداری

Jul 16, 2022 | 19:15:PM
آصف زرداری ،عمران خان ،دورحکومت ،تہلکہ خیز ،بیان، اتحادی حکومت، اسٹیبلشمنٹ،24نیوز
کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے کراچی میں سندھ حکومت کے وزرا سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ کاش عمران خان کو اپنے دور حکومت میں صحافیوں کے حقوق کا خیال آجاتا۔ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس ملک کو اتحادی حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے ملکر آئین کی پاسداری کرتے ہوئے بحران سے نکالنا ہے اور عمران خان کے پیدا کردہ بحران کو ختم کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

خیال رہے کہ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ایف یو جے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوب خان کے دور میں بڑا ہوا، ہم نے کبھی جمہوریت نہیں دیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے،میں 18سال کی عمر میں برطانیہ گیا وہاں جمہوریت دیکھی، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے۔