پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jul 16, 2022 | 18:24:PM
پیٹرولیم ایسوسی ایشن ،خطرے کی گھنٹی ،خیبرپختونخوا، پیٹرول پمپ بندش، پیٹرول مارجن، حکومتی معاہدہ،24نیوز
کیپشن: پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عبدالماجد نے بھی صوبے کے شہریوں کو بری خبر سنادی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹرول پر مارجن نہ بڑھانے کے سبب 18 جولائی سے صوبہ بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوران پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ان سے معاہدہ کیا تھا کہ پیٹرول پر مارجن بڑھایا جائے گا لیکن ایسا کیا نہیں گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 18 جولائی سے خیبرپختونخوا کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پیٹرول پر مارجن 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 2500 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں جو کہ سب 18 جولائی کو بند رہیں گے۔