سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ

Jul 16, 2022 | 18:00:PM
سونے،قیمت ،حیرت انگیز ،ریکارڈ، صرافہ بازار ایسوسی ایشن، جیولرز، خریدار،24نیوز
کیپشن: سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 214 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش برسانے والا سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی والے تیار ہوجائیں

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 693 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1709 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔