بارش برسانے والا سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی والے تیار ہوجائیں

Jul 16, 2022 | 17:39:PM
بارش ،برسانے ،سسٹم ،شدت ،کراچی ،تیار ، مون سون، موسلا دھار بارش، 24نیوز
کیپشن: کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم شدت اختیار کرگیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم شدت اختیار کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیوی مون سون رین الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں شدت اختیار کرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام سے بارش برسانے والے سسٹم میں شدت متوقع ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن سے ایک دن قبل ن لیگ کا بڑا سیاسی نقصان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ، دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، ماہی گیروں کوکھلےسمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔