بیروز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

Jul 16, 2022 | 18:44:PM
بیروز گار نوجوان ، خوشخبری
کیپشن: بیروز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بے روز گار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ،حکومت نے ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلئے نیشنل یوتھ ٹاسک فورس تشکیل دیدی،نیشنل یوتھ ٹاسک فورس روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے دورے کرے گی ۔اس پروگرام کے تحت بیس لاکھ کے قریب ملازمتیں پیدا کی جائیں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف خوداس ٹاسک فورس کو مانیٹر کریں گے ۔ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی وزارتوں، نجی کمپنیوں اور چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطے کرے گی۔ نوکریوں کے حصول کے لئے مختلف ممالک سے بھی رابطے شروع کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کو بڑا ریلیف مل گیا