تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کو بڑا ریلیف مل گیا

Jul 16, 2022 | 17:57:PM
شفقت محمود ، ریلیف
کیپشن: شفقت محمود فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)25 مئی کو توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ایڈووکیٹ رانا مدثر کے ذریعے ضمانت کی، درخواست دائر کی انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے شفقت محمود کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی، شفقت محمود کی ضمانت عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔

پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف تھانہ شاہدرہ، گلبرگ،شفیق آباد اور بھاٹی گیٹ میں توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزامات کے تحت چار مقدمات درج ہیں، شفقت محمود کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنما پہلے ہی عبوری ضمانت کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ