روپے کی قدر میں کمی۔۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.20 کا ہو گیا

Jul 16, 2021 | 22:46:PM
 روپے کی قدر میں کمی۔۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.20 کا ہو گیا

 (24نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.85روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.95روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221روپے پر جا پہنچی ۔

 یہ بھی پڑھیں۔پا کستا نی اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی کا قرآن کی حافظہ ہو نے کا انکشاف