بالی ووڈ اداکار سونو سود کی پٹائی۔۔ مداح نے غصے میں اپنا نقصان کرلیا

Jul 16, 2021 | 14:51:PM
بالی ووڈ اداکار سونو سود کی پٹائی۔۔ مداح نے غصے میں اپنا نقصان کرلیا
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سونو سود(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران کئی افراد کی حقیقی جذبہ کے ساتھ مدد کی اور لاکھوں بھارتی شہری ان کے گرویدہ ہو گئے۔ ان کے ایک کم عمر مداح نے سونو سود کی فلم کے ایک سین میں اپنے ہیرو کی پٹائی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ٹی وی کو توڑدیا۔
بھارت کے اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نیالکل گاؤں میں پیش آیا۔ اداکار سونو سود کے پرستار لڑکے کے خاندان والوں کا کہنا ہے ہمارا لڑکا ورات فلم میں ہیرو کی جانب سے ایک سین میں سونوسود کی پٹائی کر رہا تھا کہ ورات کافی جذباتی ہوگیا اور غصے میں پاگل ہو کر اس نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  متھن چکرورتی کے بیٹے کس بالی ووڈ فلم میں کام کرینگے۔۔؟