کھیل کھیل میں لڑائی،عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا دی

Jul 16, 2021 | 09:58:AM
کھیل کھیل میں لڑائی،عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا دی

(24نیوز)کھیل کھیل میں لڑائی کا بھیانک انجام چودہ سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کے کیس کا فیصلہ عدالت نے ملزم محمد رمضان کو سزائے موت سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے کیس کا فیصلہ سنایا ،عدالت نے ملزم رمضان پر تین لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ملزم نے چودہ سالہ اہتشام رشید کو قتل کیا۔ ملزم محمد رمضان کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہوا دو ہزار اٹھارہ میں دوران کھیل احتشام رشید کا قتل ہوا ۔

ملزم اور مقتول لڑائی سے پہلے کھیل رہے تھے ملزم نے مقتول کو دھکا مارا مقتول کا سر گارڈر پر لگا پولیس کے مطابق  سر مین چوٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ،عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ۔

یہ بھی پڑھیں:      ٹی 20:فاسٹ بائولرحسن علی سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے