ٹی 20:فاسٹ بائولرحسن علی سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

Jul 16, 2021 | 09:32:AM
ٹی 20:فاسٹ بائولرحسن علی سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا،فاسٹ بولر حسن علی آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ، وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیئے کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی  انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گےحسن علی کو احتیاطََ 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔