ڈھاکہ کے اترا میں خوفناک آگ! 6افرادجاں بحق،20زخمی

Jan 16, 2026 | 21:38:PM
 ڈھاکہ کے اترا میں خوفناک آگ! 6افرادجاں بحق،20زخمی
کیپشن: ڈھاکہ کے اترا میں خوفناک آگ! 6افرادجاں بحق،20زخمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)بنگلہ دیش کے دارلخلافہ ڈھاکہ کے اترا میں  سات منزلہ رہائشی عمارت کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں6افرادجاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
24نیوز  کے نامہ نگار سیلم رضا نے بتایا کہ ڈھاکہ کے اترا میں روڈ نمبر 18، سیکٹر نمبر 11  پر ایک سات منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے آگ لگی جس میں فضل ربی رضوی (38)، افروزہ اختر، محمد ریشان (ڈھائی سال)، روڈیلا اختر (14)، محمد حارث (52) اور محمد راہب (17) شامل ہیں۔ 
ڈھاکہ فائر سروس نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 11 بج کر 50 منٹ پر ملی، اطلاع ملتے ہی فائر سروس کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے میں تقریباً 4:20 بجے لگے۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر کچن میں لگی،آگ بجلی کی خرابی یا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  اقرار الحسن کی پارٹی بلدیاتی الیکشن میں کود پڑی، ہر گلی سے "ونڈر بوائے" سامنےلانےکاعزم