اقرار الحسن کی پارٹی بلدیاتی الیکشن میں کود پڑی، ہر گلی سے "ونڈر بوائے" سامنےلانےکاعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) "عوام راج تحریک" کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرنے کے بعد اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے۔ اقرار الحسن نے کہا، "عوام راج پارٹی" ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی۔
اقرار الحسن نے کہا، میں پاکستان کے ہر حصے میں گیا ہوں اور مجھے اچھا رسپانس ملا ۔ اقرار الحسن نے کہا، ان کی سیاسی جماعت کے کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔
اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنی سیاسی جماعت "عوام راج تحریک" بنا لی ہے۔ اب اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت بلدیاتی الیکشن لرے گی۔ اقرار الحسن نے بتایا کہ عوام راج تحریک کا پہلا کنونشن ہم 14 اگست کو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں کریں گے۔
’پہلے ہمارا ارادہ 23 مارچ کو کنونشن کرنے کا تھا لیکن اس وقت میں خود رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے مصروف ہوں گا اس لیے اب اس کنونشن کو اگست میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیئے: دہشتگردوں کی بینکوں کو لوٹنے کی کوشش ناکام، 14 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل، میجر زخمی
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا پہلا چئیرمین "آئینی طریقے سے" منتخب ہوگا۔ اقرار الھسن نے دعویٰ کیا، جو بیانیہ ہم لے کر آ رہے ہیں وہ 78 برسوں میں کسی اور جماعت نے نہیں دیا۔
اقرار الھسن نے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ خود اپنی بنائی ہوئی سیاسی پارٹی کے چئیرمین نہیں بنیں گے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلی دفعہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ پارٹی میں سے چئیرمین منتخب ہو گا۔‘