مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں، بیرسٹرگوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی، پہلےبانی پی ٹی آئی سے فیملی اور لیڈر شپ کی ملاقات تو کرائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، اب مذاکرات کا اختیارمحمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے ، مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس مو بائل ایپ کے ذریعے بھی’ ’ای چالان‘‘کی تیاری
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور لیڈر شپ کی ملاقات تو کرائیں، بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات کرائیں، اگلے ہفتے ملاقات کا دن ہے امید ہےاس مرتبہ کرائی جائے گی۔