بھارتی کوسٹ گارڈز نے9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضہ میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔
انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔
مزید پڑھیں:بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے پرکارروائیاں کرتا ہے،کینیڈین پولیس نے رپورٹ جاری کردی
کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا۔
پاکستانی ماہی گیر کشتی اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔