بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے پرکارروائیاں کرتا ہے،کینیڈین پولیس نے رپورٹ جاری کردی

Jan 16, 2026 | 09:08:AM
بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے پرکارروائیاں کرتا ہے،کینیڈین پولیس نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)کینیڈا کی پولیس کے مطابق  بھتہ خوری اور قتل و غارت گری میں ملوث  بدنام  زمانہ  بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے  پر کارروائیاں کرتا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں بڑھتی ہوئی موجودگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ ایک پرتشدد مجرمانہ تنظیم ہے جو بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور کرائے پر قتل کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔

کینیڈین پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ گینگ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی کارروائیاں کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کیسے ہو گی؟رانا ثنا اللہ نے حیران کن فارمولا بتا دیا

برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبے بھی گزشتہ سال جنوری میں کینیڈین حکومت سے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔