عمر حمید مستعفی، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات

Jan 16, 2024 | 22:07:PM
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)  چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو ایک سال کیلئے تعینات کیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، محمد فرید آفریدی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیئے گئے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں اور سیکریٹری کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔