یقین ہے مارچ، اپریل میں انتخابات ہو جائیں گے، عمران خان

Jan 16, 2023 | 17:47:PM
پاکستان تحریک انصاف، عمران خان، یقین، مارچ، اپریل، انتخابات،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے مارچ، اپریل میں انتخابات ہو جائیں گے۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ قومی اسمبلی سے متعلق پلان کرلیا، شہبازشریف کی نیندیں حرم کرنے والے ہیں، ان کا کہناتھا کہ لیگی ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر شامل کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جا سکتے ہیں، باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی،ان کاکہناتھا کہ ہماری کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھاندلی ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ یہ بری طرح پھنس چکے ہیں، رات اسحاق ڈار نے پٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ق کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہو گی، میں بھی چاہتا ہوں اتحاد والا کام ختم ہو ،انہوں نے کہاکہ انہیں 2 ارب ڈالر کا قرضہ ملا2 ارب ڈالر ترسیلاب زرمیں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے پرویز الہٰی کی بھیجی گئی سمری موصول