10 لیگی ایم این ایز کا پی ٹی آئی سے رابطہ ؟ بڑی خبر آگئی

Jan 16, 2023 | 10:43:AM
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری تیار ہے، جیسے ہی عمران خان اشارہ کرے گا اسمبلی تحلیل ہوجائے گی
کیپشن: تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری تیار ہے، جیسے ہی عمران خان اشارہ کرے گا اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

مشتاق غنی نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 10 اراکین قومی اسمبلی اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں، آبپارہ تک محدود حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، آئند انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آکر نیب قوانین مزید سخت کریں گے، این آر او لینے والے تمام چوروں کے پیٹ سے لوٹی گئی قومی دولت نکال کر ان کو جیلوں میں ڈالیں گے۔