اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی 

Jan 16, 2022 | 19:30:PM
اپوزیشن، جتنے مرضی مارچ، ان ہائوس تبدیلی، نہ حکومت، ختم ہو گی
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی،تحریک انصاف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے،مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں،2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے،وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے،ان کا کہناتھا کہ ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا،وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں،2023 کی عوامی عدالت میں 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت ٹیکس دہندہ کیساتھ ایف بی آر کے ناروا سلوک پر برہم۔۔۔بزرگ شہری سے معذرت کرلی
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 2023کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی,ابھی الیکشن کا وقت نہیں نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے سستا پٹرول کس ملک میں اور پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے