میں عمران نیازی کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ہوں ۔۔۔شہبازشریف

Jan 16, 2022 | 13:58:PM
عمران خان ، شہبازشریف
کیپشن: شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران نیازی کے لیے ایک ڈراونا خواب ہوں۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے،اس کے علاوہ ان سے کوئی کام نہیں ہوا۔ان کا کہناتھا کہ پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومتی نااہلی اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈراونا خواب ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کتنے روپے مہنگا ہوا؟