مہوش حیات  ہالی ووڈ میں  کونسی  سیریز میں کام کریں گی؟

Jan 16, 2022 | 12:26:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری، اداکارہ مہوش حیات ک، ہالی ووڈ ،خبریں گردش ،مارول اسٹوڈیوز ، ویب سیریز ’’مس ماروول‘‘  کاسٹ 
کیپشن:  معروف اداکارہ مہوش حیات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبارے میں یہ قیاس آریاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں،یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’’مس ماروول‘‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔

 اداکارہ  نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی مگر کچھ دیگر تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے۔فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں کیونکہ وہ  گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ایک ’ہالی ووڈ سیریز‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں جبکہ دو بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

خیال  رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںسلمان خان کوبھارتی عدالت سے انصاف نہ مل سکا