سلمان خان کوبھارتی عدالت سے انصاف نہ مل سکا

Jan 15, 2022 | 09:15:AM
سلمان خان ، تشویشناک
کیپشن: سلمان خا ن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے ہتک عزت کیس سے متعلق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈسپر سٹار سلمان خان نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبئی کے قریب پنویل میں ہمارے فارم ہاوس کے قریب ایک اراضی کے مالک کیتن ککڑ نے انٹرویومیں ان پر الزامات لگا کر ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی منی لانڈرنگ ۔۔۔حکومت نے بھی خاموشی توڑ دی
یہ معاملہ کافی وقت سے ممبئی کی سول کورٹ میں زیر التوا تھا لیکن کورٹ نے اب اس پر فیصلہ دیا ہے ۔ کورٹ نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری فیصلہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔جج انیل ایچ لداد نے سلمان خان کی درخواست پر کیتن ککڑ کو اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں اس معاملے کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ 
واضح رہے کہ امریکہ سے آئے بزرگ جوڑے کیتن ککڑ اور ان کی بیوی انیتا ککڑ نے پنویل میںزمین خرید کر بنگلہ بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ یہ زمین سلمان خان کے فارم ہاوس سے ملحق ہے ۔جوڑے کے مطابق جب انہوں نے یہاں پر بنگلہ بنانے کی کوشش کی تو خان فیملی کی جانب سے انہیں پریشان کیا جانے لگا۔جوڑے کے مطابق سلمان کے فارم ہاوس کے پاس گیٹ لگادیا ہے جس سے وہ فارم ہاوس پر نہیں جاپارہے ہیں۔ وہیں آس پاس کے بنگلے میں بجلی دی جارہی ہے۔ سلمان خان کے گھوڑوں کے لئے فلڈ لائٹ بھی لگائی گئی ہے لیکن ککڑ فیلی کو بجلی مہیا نہیں کرائی جارہی ہے۔ زمین کا مالکانہ حق ہوتے ہوئے بھی ا±نہیں اپنا نیا گھر بنانے اور بجلی جیسی بنیادی چیزیں نہیں مل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان