پی ڈی ایم کا 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

Jan 16, 2021 | 22:02:PM
 پی ڈی ایم کا 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے زیراہتمام 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا،سینیٹرز، ایم این ایز، اور ایم پی ایز کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت۔
 تفصیلا ت کے مطا بق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے کے لئے تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
دوسری جا نب پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کوہوگا ۔اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق 24نیوز نے ذرا ئع کے حوا لہ سے کہا ہے کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کو حتمی شکل دی جائیگی۔ لانگ مارچ پر تفصیلی مشاورت ، فروری میں ہونیوالے مظاہروں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث ہوگا۔