نیپرا کا سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنک پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Feb 16, 2026 | 19:39:PM
نیپرا کا سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنک پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنک پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا نے سولر پالیسی میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے ترمیمی مسودے کے نوٹیفکیشن پر30 روز میں آراء طلب کی ہیں، نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے کیا جائے گا۔

نیپرا نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں نیٹ میٹرنگ پالیسی  ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، ملک میں نیٹ میٹرنگ کی بجائے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا گیا تھا۔

نیپرا نے سولر صارفین ریگولیشنز 2026 جاری کیے تھے، نئے سولر صارفین سے اضافی بجلی 11روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، نئے سولر صارفین کے ساتھ معاہدوں کی مدت 7 سے کم کر کے 5 سال کی گئی۔

ریگولیشنز کے تحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم کی گئی، ریگولیشنز کے تحت یونٹ کے بدلے یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ ختم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری