منی لانڈرنگ :ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار،24 لاکھ ڈالر برآمد

Feb 16, 2025 | 16:48:PM
منی لانڈرنگ :ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار،24 لاکھ ڈالر برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتارکرلیا گیا ۔ 

تحقیقات کرنےوالے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔

ایف سی سی کے مطابق پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر  بھی برآمد کیے گئے۔

 جگناتھ کے وکیل کے مطابق سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ،اس سے قبل بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھاتاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے،پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔