خواہش ہے نسیم شاہ کے دونوں بھائی بھی پاکستان کیلئے کھیلیں ، شاہین شاہ آفریدی

Feb 16, 2024 | 19:32:PM
خواہش ہے نسیم شاہ کے دونوں بھائی بھی پاکستان کیلئے کھیلیں ، شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزار ) پاکستان سپرلیگ  سیزن8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ راشد خان نے گزشتہ 2 سیزن میں اچھی باولنگ کی ان کی کمی ضرور محسوس ہو گی ، ان کی جگہ ایمرجنگ پلیئر کو  موقع دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھ سکیں  گے ، میں خود بھی مکمل فٹ ہوں اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا،اچھی بات ہے نسیم شاہ انجری کے بعد واپس آئیں گے، ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے،لاہور میں 2فائنل میچز جیت چکے ہیں، پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے،نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلی,بدقسمتی سے نتائج اچھے نہ آ سکے  ،پاکستان ٹیم کو کچھ وقت دینا ہوگا ،ایک دم سے رزلٹ نہیں آ سکتے ۔ 

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ انجری کے بعد واپس آکر پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا،ذمان اور حارث بھی لاہور قلندرز کے  پلرز ہیں، نسیم شاہ اور اس کے بھائی پاکستان کرکٹ کا فیوچر ہوں،امید کرتا ہوں تینوں بھائی پاکستان کیلئے کھیلیں، امید ہے پی ایس ایل سے مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے پاکستانی ٹیم کو  ملیں گے ،لاہور قلندرز کے مالکان کا رویہ بہت دوستانہ ہے اور انہوں نے ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بہت کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب شیرپاﺅ سے ملاقات