اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

Feb 16, 2024 | 12:30:PM
ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں سمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 05 جنوری تا 11 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کیے جانے والی سمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں۔

اس آپریشن میں ملک بھر سے کل 36.33 میٹرک ٹن کھاد34.51 میٹرک ٹن چینی، 2907 سگریٹ سٹاکس، 126 کپڑے کے تھان اور 0.006 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔ ملتان سے 36.33 میٹرک ٹن کھاد،24 سگریٹ سٹاکس اور07 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے جبکہ کراچی سے 375 سگریٹ سٹاکس اور93 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے۔

متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے0.272 میٹرک ٹن چینی جبکہ کوئٹہ سے34.24 میٹرک ٹن چینی، 2508 سگریٹ سٹاکس اور 26 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال

یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9458.4 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3007.96 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے220030 سگریٹ سٹاکس، 23904 کپڑے کے تھان اور2.951 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جا چکا ہے۔

نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے سمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔