اسلام آباد: سیکٹر ڈی 12 میں ہلاک ملزمان ایف 9 پارک واقعہ میں ملوث تھے، پویس ذرائع

Feb 16, 2023 | 12:22:PM
اسلام آباد: سیکٹر ڈی 12 میں ہلاک ملزمان ایف 9 پارک واقعہ میں ملوث تھے، پویس ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) پولیس نے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے دو ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف 9 پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، سیکٹر ڈی 12 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کوگزشتہ روزمارگلہ پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی اور دوسرے کی اقبال کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے خلاف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج تھے۔

اس سے پہلے کچھ ذرائع سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ایف 9 پارک واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔