فلم دیکھنے کیلئے پیسے نہ دینے پر 11 سالہ لڑکے نے بڑا قدم اٹھا لیا، والدین کا رو رو کر برا حال

Feb 16, 2022 | 21:43:PM
خودکشی, کرنیوالے, لاش
کیپشن: خودکشی کرنیوالے کی لاش (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے جگتیال شہر میں رہنے والے ایک 11 سالہ لڑکے نے صرف اس لئے خودکشی  کر لی کیونکہ اسکے والدین نے اسے فلم دیکھنے کے پیسے نہیں دیئے تھے۔ پولیس کے مطابق لڑکے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مطابق خودکشی کرنے والے لڑکے کا نام پی نودیپ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اداکار پون کمار کا بہت بڑا فین تھا۔اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ پون کمار کی جلد ریلیز ہونے والی فلم دیکھنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ اس نے اپنے والدین سے فلم کے ٹکٹ کے لئے 300 روپے مانگے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس کے والد نے اسے 300 روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس بات پر نودیپ کو غصہ آیا اور اس نے اپنے ہی گھر کی بالکونی میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔  11 سالہ لڑکے کی موت کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔والدین کا صدمے میں رو رو کر ان کا برا حال ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ کا انداراج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب,اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل