سرفرازکو کرس گیل سے کیسی امیدیں؟خو د بتا دیا

Feb 16, 2021 | 22:07:PM
سرفرازکو کرس گیل سے کیسی امیدیں؟خو د بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ملکر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد کپتان سرفراز احمد کا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نیا سیزن  اور کوشش ہے کہ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے ہی کمبینشن بناکر جیتنے کی کوشش کریں گے۔ شین واٹسن کو یاد کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ وہ بہت اہم کھلاڑی تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔