سینٹ الیکشن، پی ڈی ایم کی ہر جماعت کو سیٹ ملے گی،مولانا عطاالرحمان

Feb 16, 2021 | 10:03:AM
سینٹ الیکشن، پی ڈی ایم کی ہر جماعت کو سیٹ ملے گی،مولانا عطاالرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جمعیت علما اسلام (ف)کے صوبائی امیر مولانا عطاالرحمان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی ہر جماعت کو ایک ایک سیٹ ملے گی لیکن کون سی سیٹ کسی جماعت کو ملے گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور میں پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین کے اجلاس میں سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور 26 مارچ کو لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ سینٹ الیکشن میں خریدو فروخت نہ ہو، سینٹ الیکشن آئین میں طے شدہ طریقہ کار پر ہونا چاہیے۔