بلاول بھٹو کا سانحہ اے پی ایس کے شہید ہونیوالے معصوم طلبہ اور اساتذہ کو خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہِ آرمی پبلک اسکول پشاور کے11 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں سانحہ اے پی ایس کے شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اے پی ایس کا سانحہ قوم کے ضمیر پر ایک مندمل نہ ہونے والا زخم ہے۔سانحہ اے پی ایس ایک ایسا اجتماعی غم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو نئی قوت بخشی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا ہےکہ دسمبر کی 16 تاریخ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ انسانیت سے تعلق اور نہ ہی کوئی جواز ہے،دہشتگردی کے خلاف ہمارا جواب ہمیشہ اتحاد، انصاف اور اپنے بچوں کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی ملک میں امن، تعلیم اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے، پیپلز پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں ہر بچہ بغیر خوف کے سیکھ سکے،ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچہ آگے بڑھ سکے اور خواب دیکھ سکے،ہم اے پی ایس کے شہداء کو انتہائی عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں،شہداء سانحی اے پی ایس کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمیں ایک محفوظ، مضبوط اور پُرامن پاکستان کی راہ دکھاتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4 اور ایم 5 بند کر دی گئی