شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4  اور ایم 5 بند کر دی گئی

Dec 16, 2025 | 21:39:PM
شدید دھند، موٹروے ایم 3، 4  اور ایم 5 بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک  اور شور کوٹ سے عبدالحکیم تک, ایم 5 ملتان سے روہڑی  تک ,موٹروے ایم 3 درخانہ  سے رجانہ تک کو  بند  کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن موٹروےپولیس  کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 اور موٹر وے  ایم 5 کو خانیوال سے ملتان تک  اور  ملتان سے روہڑی   تک اور موٹروے ایم 3 درخانہ  سے رجانہ تک اورموٹروے ایم 4 شور کوٹ سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن موٹروےپولیس کا کہنا ہے کموٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں،شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریںغیر ضروری سفر سے اجتناب  کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ اور جذباتی کارکن آمنے سامنے، کس کی تسلی ہوئی ؟