پنجاب بھر سے 8 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد، 31 ملزمان گرفتار

Dec 16, 2025 | 21:22:PM
پنجاب بھر سے 8 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد، 31 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب بھر سے 290 کلو منشیات برآمد کر لیں۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 84 ملین روپے کی منشیات برآمد کیں، دو ہفتے میں پنجاب بھر سے آپریشنز کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت 17 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں،برآمد شدہ منشیات میں ہیروئن، چرس، آئس ،کوکین ،افیون، بھنگ کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے