برائلر گوشت کی قیمت میں''حیران کن''اضافہ، انڈے بھی مہنگے

Dec 16, 2025 | 11:50:AM
برائلر گوشت کی قیمت میں''حیران کن''اضافہ، انڈے بھی مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج برائلر گوشت 22 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا۔

برائلر گوشت 22 روپے مہنگا ہونے سے  497 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا گیا جبکہ زندہ برائلر فارم ریٹ 314 روپے، تھوک میں 329 روپے، اور پرچون میں 343 روپے فی کلوگرام رہی۔

 گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر برائلر گوشت 36 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 3 روپے کے اضافے کے بعد فارم انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہوئے،انڈوں کی پیٹی کی فروخت 10 ہزار 680 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراض مسترد کر دیے