ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراض مسترد کر دیے

Dec 16, 2025 | 11:45:AM
ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراض مسترد کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ ‏کے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراضات مسترد کر دیے۔

 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جاری کردہ چار صفحات پر مشتمل حکمنامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کا سنگل بنچ کی بجائے دو رکنی بنچ کی تشکیل سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج کی ڈگری سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی اختیار کے تحت 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، بنچ کی تشکیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ خصوصی بنچ کی تشکیل کوئی پہلی مثال نہیں ہے، جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کا بھی کوئی قانونی جواز نہیں ہے، جسٹس طارق جہانگیری سمیت دیگر ججز کی چیف جسٹس کے تبادلے کے خلاف اپیل وفاقی آئینی عدالت سے مسترد ہو چکی ہے۔

تحریری حکمنامہ کے مطابق جج پر تعصب کی بنیاد پر بنچ سے علیحدگی کے اصول پر اعلیٰ عدلیہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں، اعلیٰ عدلیہ 1966 سے لے کر 2023 تک کے فیصلوں میں جج پر اعتراض کے اصول واضح کر چکی ہے، جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر اعتراض کی ایک بھی قانونی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے فضائی جنگ میں بھارت کے کتنے رافیل طیارے گرائے؟ عالمی تحقیقاتی رپورٹ میں تازہ انکشافات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کا جسٹس جہانگیری کو درخواست کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس جہانگیری کو یونیورسٹی کا جمع کرایا گیا مکمل جواب اور ریکارڈ بھی دینے کا حکم دیا گیا، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی فریق بنانے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔