خریداروں کیلئے خوشخبری،سونا سستا ہو گیا

Dec 16, 2023 | 16:25:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوگئی۔ 

سونے کی قیمت میں فی تولہ 1800 روپے کمی سے 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام کے سونے میں 1543 کمی سے سونے کے بھاو 1 لاکھ 85  ہزار 871 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ چاندی 2670 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر و دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کی کمی 2040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔