ڈالر و دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری

Dec 16, 2023 | 15:31:PM
ڈالر و دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری،ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 62 پیسے سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 283.87 روپے سے کم ہوکر 283.25 روپے پر بند ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284.75 روپے سے کم ہوکر 284.50 روپے کا ہوگیا ۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپےبڑھ کر  311 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 361 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے مہنگا ہونے 78 روپے 20 پیسے پر آگیا  ،سعودری ریال 20 پیسے بڑھ کر 76 روپے کا ہوگیا۔
سعودی عرب کا  پاکستان کی معیشت کو استحکام  دینے کیلئے  بڑا فیصلہ،سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال کی توسیع سے روپے پر بڑھتے پریشر میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

رپورٹ  کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تجارتی خسارہ 13 فیصد کمی سے 1 ارب 88 کروڑ ڈالر رہ گیا ،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں درآمدات 8 فیصد کمی سے 4.46 ارب ڈالر رہی،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں برآمدات 4 فیصد کمی سے 2.57 ارب ڈالر رہی۔