نمٹ لیں گے۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی اور ویرات کوہلی آمنے سامنے۔۔!

Dec 16, 2021 | 23:39:PM
بھارتی، کرکٹ ،بورڈ ، صدر، گنگولی اور ویرات کوہلی
کیپشن: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی اور ویرات کوہلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرساروو  گنگولی  نے آخر کار بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بیٹسمین ویرات کوہلی کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس کا جواب دے دیا ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اپنی پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی نے ونڈے کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بات کی اور بی سی سی آئی کے صدر کے تبصروں کی تردید کی۔ ویرات کوہلی کو اس ماہ کے شروع میں ون ڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے اگلے ہی دن  گنگولی نے دعویٰ کیا کہ بی سی سی آئی نے ستمبر میں کوہلی سے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کی کپتانی نہیں چھوڑنے کیلئے کہا تھا۔ اس وجہ سے سلیکٹرز کو انہیں 50 اوورز کی کپتانی سے ہٹانا پڑا، کیونکہ وہ وائٹ بال فارمیٹ کے لئے ایک کپتان چاہتے تھے۔ تاہم، کوہلی نے جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لئے روانہ ہونے سے قبل بدھ کو اپنی دھماکہ خیز پریس کانفرنس کے دوران گنگولی کے بیان کی تردید کی تھی۔پریس کانفرنس نے بی سی سی آئی کو سوالوں میں ڈال دیا ہے کیونکہ ویرات کوہلی کی برخاستگی کو خراب طریقے سے سنبھالنے کیلئے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ اور صدر کو کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ گنگولی نے ابھی تک اس پورے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کے نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ ’میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ بی سی سی آئی اس سے مناسب طریقے سے نمٹے گا‘۔
 جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونے سے ایک دن پہلے  کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا، ' جو کچھ بھی  تبادلہ خیال کے بارے میں کہا گیا تھا، جو فیصلے کے بارے میں کہا گیا، وہ غلط تھا۔ مجھ سے ٹیسٹ سیریز کے لئے 8 دسمبر کو سلیکشن میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹے قبل رابطہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کسی کا میرے ساتھ کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا تھا۔ جب میں نے اپنی T20 کپتانی چھوڑںے کا کا فیصلہ سنایا تھا تو اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نےمزید کہا جب میں نے ٹی ٹوینٹی کی کپتانی چھوڑی تو میں نے سب سے پہلے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کے سامنے اپنی بات رکھی۔ میں نے وجہ بتائی کہ میں T20 کپتانی چھوڑنا چاہتا تھا اور میرے اس فیصلے کو انہوں نے اچھی طرح سے لیا تھا، کوئی جھجھک نہیں تھی اور ایک بار کیلئے بھی مجھ سے نہیں کہا گیا تھا کہ تمہیں T20 کپتانی نہیں چھوڑنی چاہئے

یاد رہے  کہ ویرات کوہلی نے ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روہت شرما کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے پر ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 16 دسمبر کو ٹیم انڈیا  جنوبی افریقہ روانہ ہوگی جہاں اسے 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا۔۔ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا