لاک ڈائون میں کام نہ ملنے پر اداکا رنے لوگوں کو لوٹ لیا

Dec 16, 2020 | 17:39:PM
 لاک ڈائون میں کام نہ ملنے پر اداکا رنے لوگوں کو لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ٹی وی اداکارکی ایکٹنگ کا انو کھا رنگ، فیروز جعفری نے پو لیس والا بن کربھارت کی مختلف ریاستوں میں بزرگ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹ لیا۔64 سالہ خاتون کی شکایت پر پکڑ لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق گرفتاری کے بعد ٹی وی اداکار نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ کورونا میں لاک ڈائون کے دوران کام نہیں تھا اور پیٹ بھرنے کیلئے دھوکا دہی کی کوشش کی ۔متا ثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ملزم فیروز خان نے پولیس افسر کی حیثیت سے ملاقات کی اور تحقیقات کا کہہ کر سارے زیورات اتروالیے اور اخبار میں لپیٹ کر اپنے پاس رکھ لئے ۔ کچھ دیر تک باتوں میں الجھانے کے بعد جب اخبار واپس کیا تو اس میں پتھر موجود تھے۔پو لیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اورگرفتار کرلیا ۔ اداکار نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ کورونا میں لاک ڈائون کے دوران کام نہیں تھا اور پیٹ بھرنے کیلئے دھوکا دہی کی کوشش کی۔فیروز جعفری نے بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی جبکہ متعدد شوز میں انہوں نے پولیس افسر کا ہی کردار ادا کیا تھا۔