صباقمرکی صحت اب کیسی ہے؟اداکارہ نے مداحوں کوآگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والی اداکارہ صبا قمرنے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کوآگاہ کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمعروف اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس دیں۔
انسٹااسٹوری میں صباقمرنے بتایا کہ 10 سے 14 دنوں کے مسلسل آرام کے بعد اب بہتر محسوس کر رہی ہوں لیکن اب بھی مکمل طور ہر صحت یاب نہیں ہوں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آج سے کام کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہی ہوں۔
معروف اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وش می لک، میرے نئے پروجیکٹ کا آغاز ہونے والا ہے اس نئے پروجیکٹ کےلیے پُرجوش ہوں۔

صبا قمر نےمداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں اپنی ذمہ داری نبھا سکوں اور اپنا 100 فیصد دے سکوں، آپ لوگوں کو اسی طرح تفریح مہیا کرتی رہوں گی جب تک زندگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مقابلہ مِس یونیورس ،فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئی
واضح رہے کہ چند روز قبل صبا قمر کو اچانک دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،بعدازاں اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔