مقابلہ مِس یونیورس ،فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئی

Aug 16, 2025 | 13:01:PM
مقابلہ مِس یونیورس ،فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کےلیے فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئیں۔

 متحدہ عرب امارات میں مقیم فلسطینی نژاد حسینہ نادین ایوب نے مقابلے میں اپنی شرکت کا اعلان کردیا ہے۔


نادین ایوب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میرا وطن خاص طور پر غزہ صدمے سے دوچار ہے، میں ایسے عوام کی آواز بن رہی ہوں جو خاموش ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خراب نتائج پر کارروائی ہوگی،وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو متنبہ کردیا
نادین ایوب  کا کہنا ہے کہ ہر اس فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندہ ہوں جن کی ہمت اور عزم دنیا کو دکھایا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ مِس یونیورس مقابلے نومبر میں تھائی لینڈ میں ہوں گے۔