کراچی: قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

Aug 16, 2025 | 13:45:PM
کراچی: قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نارتھ کراچی بلال کالونی محمد شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی ڈرم کے اندر ایک لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی بلاول کالونی محمد شاہ قبرستان کے قریب ہاتھ پاؤن بندھی تعفن زدہ لاش ملی  ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

 لاش کو بستر میں لپیٹا گیا اور چھپانے کے لیے ڈرم کے اندر ڈال دیا گیا تھا،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

 لاش کی شناخت کے لیے ٹیکنیکل طریقہ کار کا استعمال کیا جائے گا اور تلاش ڈیوائس کے ذریعے مقتول کی شناخت کی جائے گی۔

 اس سے قبل نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی تھی۔

 مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظر عام سے غائب ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی۔

 فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔