برطانیہ میں اڑان بھرنے کیلئے آگے بڑھتے طیارے آپس میں ٹکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )برطانیہ میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے پر دو طیاروں کے پروں کے آپس میں ٹکرانے سے کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔
حکام کے مطابق دو طیارے، ایک پیرس اور دوسرا جبرالٹر جانے والے، جمعہ کی صبح مانچسٹر میں زمین پر رہتے ہوئے "آپس میں ٹکرائے”۔
ہوائی اڈے کے حکام نے رن وے کو مختصر طور پر بند کر دیا اور طیاروں کی جانچ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے افراد کےلئے ایک اور بری خبر
ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ ایزی جیٹ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ آج صبح مانچسٹر ہوائی اڈے کے رن وے پر ٹیکسی کرتے وقت دو طیاروں کے ونگ ٹِپس آپس میں آ گئے۔
مسافروں کو طیاروں سے اتار کر لاؤنج میں بٹھایا گیا جنہیں ریفریشمنٹ واؤچر فراہم کیے گئے جب کہ پروازوں کو چلانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔
ایئرلائن نے کہا کہ ہم صارفین سے ان کی پروازوں میں تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہیں ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔